بااثرملزمان کا نوجوان تاجر پر برہنہ کر کے بد ترین تشدد

بااثرملزمان کا نوجوان تاجر پر برہنہ کر کے بد ترین تشدد


 بہاولنگر(24نیوز)  بلدیہ کالونی ہارون آباد میں بااثرملزموں نے مقامی نوجوان تاجرکو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اورپھراس کی وڈیوبھی بنالی۔ جو ٹوینٹی فورنیوزنے حاصل کرلی۔ ڈی پی اوعطاالرحمن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےمقدمہ درج کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق بہاولنگر 24 نیوز خبر نشر کرے تو ہوتا ہے۔  ایکشن بلدیہ کالونی ہارون آباد کا رہائشی نوجوان اعجاز احمد پر شک کی بنا پر بااثر ملزمان کی طرف سے بدترین تشدد کیا گیا۔ تشدد کرنے والے بااثر ملزمان تشدد کے ساتھ ساتھ برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بناتے رہے۔ برہنہ حالت میں بنائی جانے والی ویڈیو ملزمان نے سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی بدترین تشدد کی خبر 24 نیوز پر نشر ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عطاالرحمن نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے میں مقدمہ کے انداج کے احکامات جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں:عمران فاروق قتل کیس میں اہم موڑ آگیا،تین ملزموں پر فرد جرم عائد

  جس پر تھانہ سٹی پولیس نے نوجوان اعجاز کی مدعیت میں نو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ذرائع کے مطابق ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer