میٹرو کارپوریشن کا کوئٹہ کو ماحول دوست بنانے کیلئے بڑا قدم

میٹرو کارپوریشن کا کوئٹہ کو ماحول دوست بنانے کیلئے بڑا قدم


کوئٹہ(24نیوز)کوئٹہ میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائدکر تے ہوئے بائیو ڈیگریڈیبل ماحول دوست پلاسٹک متعارف کروایا گیا ہے،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن فاروق لانگو کا کہنا ہے اب پلاسٹ بیگ استعمال کرنے والے سز کے حقدار ہونگے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرمیں تاجر برادری کو پابند کیا گیا ہے کہ پلاسٹ بیگ کا استعمال نہ کریں جبکہ اسکی جگہ از خود تحلیل ہو جانے والے شاپنگ بیگز متعارف کروا دئیے گئے ہیں ۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن فاروق لانگو کا کہنا ہے کہ عام پلاسٹ بیگ کا استعمال ترک کر کے ہی ہم ما حول کو آلودہ ہونے سے بچا سکتے ہیں ،بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک بیگ از خود تحلیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جسکی وجہ سے انکا استعمال ما حول کو متاثر نہیں کرتا اس کی تیاری کے لئے کوئٹہ میں ایک فیکٹری بھی قائم کر دی گئی ہے ۔

بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک بیگز کی قیمت بھی عام پلاسٹ بیگ کے برابر ہے تاہم اس میں استعمال ہونے والا خام مال بیروں ملک سے درآمد کیا جا تاہے۔

ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو نے کہا ہے کہ شہر میں پلاسٹ بیگز فروخت کرنے والوں کے خلاف اب بغیر کسی رعایت کے کاروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer