پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین تبدیل

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین تبدیل


اسلام آباد(24نیوز)پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین تبدیل۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ سپیکر کو چئیرمین پی اے سی تبدیل کرنے کیلئے لکھا جائے گا۔ سپیکر آفس نئے چئیرمین کا تقرر اور نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔

ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منگل کے روز پاکستان ہائی کمیشن آمد ،سابق اوورسیز کمشنر افضال بھٹی بھی ہمراہ تھے ،ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کروائی خرابی صحت کی بنیاد پر پاکستانی واپسی موخر ہونے کا اندیشہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفرالحق اور خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر ، خرم دستگیر، مشاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے دست بردار ہوگئی اور رانا تنویر کو نیا چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا گیا ہے جب کہ خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر بنانے کی منظوری دی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ہدایت پر ہی رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا اور شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جس کی تمام ارکان نے تائید کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer