عوام کیلئے خوشخبری، سونا مزیدسستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا مزیدسستا ہوگیا


کراچی (24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نے پاکستان میں بھی سونا سستا کر دیا،  فی تولہ قیمت سات سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت سات سو روپے کی کمی سے اڑسٹھ ہزار تین سو روپے رہ گئی، دس گرام سونا چھ سو روپے کی کمی سے اٹھاون ہزار پانچ سو چھپن روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت تریپن ہزار چھ سو ستتر روپے فی دس گرام ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چودہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکا کی مرکزی بینک کی طرف سے شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔