نوازشریف نے کہا شیر کا اسٹیکر بیٹ پر لگائیں، شاہد آفریدی کا کتاب میں بڑا انکشاف

نوازشریف نے کہا شیر کا اسٹیکر بیٹ پر لگائیں، شاہد آفریدی کا کتاب میں بڑا انکشاف


اسلام آباد(24نیوز) شاہد آفریدی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ شیرکااسٹیکر بیٹ پر لگائیں۔ شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کوبھی نہ بخشا،  کہتےہیں پہلےاپنے گھر کی فکر کیجئے۔ دیکھئے کہ آپ کےساتھی کتنے صاف ستھرے ہیں۔  آفریدی نےبھارتی بلے بازگمبھیر کی بھی کلاس لی۔

مایہ نازآل راؤنڈرشاہدآفریدی کی کتاب "گیم چینجر" نے تہلکہ مچادیا۔ سابق کرکٹر جاویدمیانداد اور وقار یونس پر تنقید سے بات وزیراعظم عمران خان تک جاپہنچی ۔ شاہد آفریدی نےاپنی سوانح حیات میں وزیراعظم عمران خان کو آڑےہاتھوں لیا، لکھتےہیں عمران خان کرپشن کیخلاف بات کرتے ہیں، کیا ان کی جماعت میں صاف ستھرے لوگ ہیں؟ مزید لکھاکہ عمران خان کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدامات کرنےچاہئیں۔ وزیراعظم کوبہت سےسوالوں کےجوابات دینا ہوں گے۔

بوم بوم نےبھارتی بلےبازگوتم گمبھیرکوبھی کھری کھری سنائیں، اپنی کتاب میں لکھاکہ گوتم گمبھیرایک متعصب انسان ہیں ان کا کوئی ریکارڈ ہےاورنہ کوئی شخصیت۔آفریدی نے اپنی کتاب میں اسپاٹ فکسنگ پربھی کھل کربات کی۔ آفریدی نے ساتھی کرکٹرشعیب ملک اور سلمان بٹ کوبھی تنقیدکانشانہ بنایا۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں بڑے بڑے انکشاف کئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو "گیم چینجر" کا شدت سےانتظارہے۔

شاہد آفریدی نے کتاب میں لکھا کہ عمران خان کی دیانت پرشک نہیں،مگرانکی ٹیم سلیکشن پرپریشان ہیں۔ عمران خان کومسئلہ کشمیر کیلئے کچھ کرناچاہیے،کشمیر نہ پاکستانیوں اور نہ بھارتیوں کا مسئلہ ہے، کشمیر کشمیریوں کا مسئلہ ہے۔ نوازشریف نے کہا تھا کہ شیرکااسٹیکر بیٹ پر لگائیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کرکٹ پر بہت سے کمنٹیٹرز سے اچھا تجزیہ کرتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔