اداکارہ راکھی ساونت کا تنوشری دتہ پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ دائر

اداکارہ راکھی ساونت کا تنوشری دتہ پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ دائر


ممبئی (24 نیوز) راکھی ساونت اور تنوشری دتا کے درمیان قانونی جنگ عروج پر پہنچ گئی، راکھی ساونت نے تنوشری پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

راکھی ساونت نے تنوشری پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا، ہتک عزت کے دعوے میں کروڑوں روپے نہیں صرف پچیس پیسے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا، راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ چاہتی تو پچاس کروڑ روپے کا ہرجانہ کرسکتی تھی، لیکن ان کے والدین پر ترس آگیا۔اس سے قبل راکھی ساونت نے 25 اکتوبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنوشری دتہ پر ہم جنس پرست  ہونے کا الزام عائد کیا تھا،  راکھی ساونت نے الزام عائد کیا تھا کہ تنوشری دتہ نے انہیں 12 سال قبل ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب راکھی ساونت کی جانب سے الزامات لگانے کے بعد تنوشری دتہ نے ان کے خلاف عدالت میں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، راکھی ساونت نے بھی جوابی ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ تنوشری دتہ کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گی۔ تاہم راکھی ساونت کی جانب سے اب صرف پچیس پیسے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔