مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا


اسلام آباد( 24نیوز ) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 2اعشاریہ 56 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس سال میں مہنگائی کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2017 کے مقابلے میں اکتوبر 2018 میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر 2014 کے بعد پہلی مرتبہ مہنگائی کی شرح سات فیصد تک پہنچی ہے۔

جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 5 اعشاریہ 95 فیصد رہی، ایک مہینے میں گیس کی قیمتوں میں 104 اعشاریہ 91 فیصد اضافہ ہوا ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، فارمی انڈے 15 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سی این جی 10 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی، صرف ایک مہینے میں سونا کی قیمت میں 9 اعشاریہ 18 فیصد اضافہ ہوا، سگریٹس 14 فیصد مہنگے ہوئے، کیلے 9 فیصد بنڈی 5فیصد ،پیاز 4 فیصد سستے ہوئے، دالوں کی قیمت میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے۔