سوشل میڈیاپر جاری پاکستان مخالف پرو پیگنڈے میں ملوث ممالک کاپتہ چل گیا

سوشل میڈیاپر جاری پاکستان مخالف پرو پیگنڈے میں ملوث ممالک کاپتہ چل گیا


اسلام آباد(24نیوز) عدلیہ، فوج اور حکومت کے خلاف منفی  پروپیگنڈوں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس گزشتہ 24 گھنٹوں سے سرگرم ہیں۔

  انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق منفی پراپیگنڈہ کرنے والی 127 سے زائد فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس سامنے آ گئے، زیادہ تر اکونٹس بھارت سے آپریٹ ہورہی ہیں

 اس سلسلے میں پاکستانی اداروں نے سخت ایکشن لینا شروع کردیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تحقیق کی تو نہ صرف یہ فیس بک پیج بھارتی شہر سے آپریٹ کرتے ہوئے پایا گیا بلکہ اس سے منسلک “آزاد پختون ڈاٹ کام” نامی ویب سائٹ بھی بھارتی شہرسے آپریٹ کرتے ہوئے پائی گئی، یہ وئب سائٹ آئی پی ایڈریس 217۔87۔154۔35 پر چل رہی ہے جو بھارت کے شہر ممبئی سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں نفرت انگیز مواد والی اکثر سائٹس کے آئی پی بھارتی شہر مہاراشٹرا، دہلی، حیدر آباد اور آگرہ سے ہیں، جبکہ کئی آئی پی افغانستان کے شہر جلال آباد، قندھار سے بھی ہیں چند آئی پی لندن کے ہیں،انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا تھا کہ عدلیہ، فوج اور حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈوں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس گزشتہ 24 گھنٹوں سے سرگرم جن کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ 

 قومی سلامتی کے اداروں نے اپیل کی ہے کہ منفی پروپگنڈہ کے ذریعے عوام کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اُکسایا جارہا ہے، عوام ان ملک دشمن عناصر کے جھانسے میں مت آئیں۔