مذاکرات کامیاب ،حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا


24نیوز : حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے میں پانچ نکات شامل ہیں۔ معاہدے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ  ڈاکٹر نور الحق، صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت، تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری اور تحریک لبیک کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد وحید نور کے دستخط موجود ہیں۔

معاہدے کے نکات

1:آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی گئی ہے جو کہ مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے۔ جس پر حکومت معترض نہ ہو گی۔

2:آسیہ بی بی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکے لیےکارروائی کی جائے گی۔

3:آسیہ مسیح کی بربریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری طور پر قانونی چاراگوئی کی جائیگی۔

4:آسیہ کی بریت کےخلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے گا

5: اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔