لاہوری گندے انڈوں سے بچ گئے

لاہوری گندے انڈوں سے بچ گئے


لاہور(24نیوز)  پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،11لاکھ گندےانڈوں کی ایک اوربڑی کھیپ پکڑی لی،معاملےکی سنگینی کےپیش نظرڈی جی فوڈ اتھارٹی تفتیش کیلئےموقع پرروانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آگئی،لاہور میں 11 لاکھ گندے انڈوں کی کھیپ پکڑ لی گئی،معاملے کی سنگینی کا خیال رکھتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی تفتیش کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف دھڑا دھڑ کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 7 لاکھ گندے انڈے پکڑ لیے گئے ہیں۔خراب انڈوں کو لکھو ڈیر ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان اور انکی ٹیم نے تلف کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گندے انڈے بیکریوں اور بسکٹ پاوڈر بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے تھے، ان انڈوں کو بیکری آئٹم کی تیاری کے لیے مختلف بیکریوں کو بیچا جانا تھا۔ انہوں نے  کہا کہ انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کومدنظررکھتے ہوئے سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ملاوٹ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ویجیلنس ٹیمیں ہر علاقے میں متحرک ہیں۔ ملاوٹ مافیا صوبہ کے کسی کونے میں بھی چھپ نہیں سکتا۔