یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کرادیا

یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کرادیا


(24 نیوز) یوٹیوب نے اشتہارات کی آسانی کیلئےایڈ ایکسٹینشن کی سہولت متعارف کرا دی،ایڈورٹائزرز کوایپ ڈاؤن لوڈکرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق گوگل کے مقبول ترین وڈیوپلیٹ فارم یوٹیوب میں کاروباری افراد اور صارفین کو اشتہارات کی آسانی کے لیے ایڈ ایکسٹینشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ایڈ ایکسٹینشن دراصل یوٹیوب کے اشتہارات میں ایک ایسی سہولت ہے،جس کے ذریعے مشتہرین کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہےاس سے قبل اشتہارات محدودمدت میں صرف برانڈز کی تشہیر کرتے تھے۔