کانگو وائرس کا کراچی پر حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

12:04 PM, 2 Sep, 2018

حرا اعوان

کراچی(24نیوز)  کانگووائرس سے ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال وا ئرس سے ہلاکتوں کی تعد اد 8 ہوگئی  ،جناح اسپتال میں بھی ایک مریض زیرعلاج ہے۔
 تفصیلات کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جاں  بحق ہوگیا جس کے بعد کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مستقل بڑھ رہی ہے ۔ کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والا جہانزیب ملیر کا رہائشی تھا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو جان لیوا مرض ہے یہ وائرس تیز ی سے خون   میں سرائیت کرجاتا ہے۔

علاوہ ازیں کانگو س وائرس سے متاثرہ 16 سالہ عبدالصبور کوئٹہ کا رہائشی ہےجسے جناح اسپتال لایاگیا اورکانگو وائرس کی تصدیق کے بعد سولولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

مزیدخبریں