بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے


دہلی(24نیوز) بھارت نے ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

ایشیا کپ کیلئے بھارت نے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کی آرام کی درخواست منظور کرلی، ان کی جگہ روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بی سی سی آئی کی ٹویٹ کے مطابق  ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی(وکٹ کیپر)، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، جسپرت بومرا، شھردل ٹھاکر اور خلیل احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ رواں مہینہ کی 15 تاریخ  کو شروع ہوگا، جبکہ پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 19 ستمبر کو ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔