مقبوضہ کشمیر:لاک ڈائون جاری،16کشمیری شہید،ہزاروں گرفتار

مقبوضہ کشمیر:لاک ڈائون جاری،16کشمیری شہید،ہزاروں گرفتار


سری نگر(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 29 ویں روز بھی کرفیو ،زندگی قید،ساڑھے 4 ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں پرکالاقانون لاگو کردیا گیا۔اگست میں بھارتی فوج نے 16 کشمیریوں کو شہید کیا ۔وادی میں ادویات اور اشیاء خورونوش کی شدید قلت ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں  اگست میں بھارتی فوج نے بچےاورخاتون سمیت 16 کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی فوج کے ہاتھوں 367 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان،آزاد کشمیر  سمیت دنیا بھر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے،میرپور آزاد کشمیر میں ننھی طالبات بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے سڑکوں پر آگئیں۔ریڈ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ننھی طالبات کا نانگی سے چوک شہیداں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

طالبات نے بھارت کےخلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے  تھے جن پر پاک فوج، پاکستان اور آزادی کے حق میں  نعرے درج تھے۔طالبات نے بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کرکے مودی سے نفرت کا اظہار کیا ۔

یورپی یونین آج مسئلہ کشمیر پر بحث کرے گی

یورپی پارلیمینٹ کی خارجہ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور ہوگا،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر یورپی یونین کو علاقے کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer