عوام کی خدمت میں پیش پیش خواتین آفیسرز

عوام کی خدمت میں پیش پیش خواتین آفیسرز


سانگلا ہل (24 نیوز) پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں، بیوروکریسی میں بھی خواتین کا کردار اہم ہے ،کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے میں خواتین اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اگر خواتینِ اعلی تعلیم یافتہ ہوں تو وہ اپنے معاشرے کو اوج ثریا تک پہنچا دیتی ہیں۔

ایسی ہی 5بہادر نڈر اعلی تعلیم یافتہ خواتین آفیسرز ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے زیر نگرانی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تحصیل سانگلہ ہل، تحصیل شاہ کوٹ اور تحصیل ننکانہ صاحب میں اپنے فرائض منصبی جانفشانی عزم و ہمت سے سر انجام دے رہی ہیں او ر نڈر قابل فرض شناس خواتین آفیسرز ہیں جو مشکل ترین حالات میں اپنے فرائض منصبی مکمل جانفشانی اور عزم و ہمت سے سر انجام دے رہی ہیں۔

 ان نڈر بہادر خواتین میں اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سیدہ آمنہ مودودی، اسسٹنٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نغمانہ بتول ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ صدف فاطمہ ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب سونیا کلیم اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عطیہ قمبر صاحبہ ہیں اور ہماری خواتین کی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں کہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں وہ مسلسل ہمت جانفشانی اور مستقبل مزاجی سے بڑےسے بڑے مشکل کا م کو احسن انداز سے سر انجام دیں تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer