عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے سے پاکستان میں سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت دو سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کی کمی سے اٹھاسی ہزار چھ سو روپے رہ گئی، دس گرام سونا ایک سو بہتر روپے کی کمی سے پچہتر ہزار نو سو ساٹھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت انہتر ہزار چھ سو تیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer