پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری معرکہ آج ہوگا

پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری معرکہ آج ہوگا


کراچی(24نیوز)  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری معرکہ، تین میچوں کی سیریز شاہین دو صفر سے اپنے نام کر چکے، قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنے کے موڈ میں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی، ویسٹ انڈیز کو دو میچز میں تو ہرا دیا اب تیسرا اور آخری معرکہ ہے۔ شائیقین کرکٹ کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر تو خوش تھے ہی اب سیریز کی جیت نے مزہ دوبالا ہی کردیا ہے۔

گذشتہ رات کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 82 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ہدف دیا۔ بابر اعظم اور حسین طلعت نے ویسٹ انڈین باؤلنگ اٹیک کو تار تار کردیا۔ حسین طلعت نے 63 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینوں کو کالی آندھی اونچا اڑنے سے نہ روک سکی، دوسرا ٹی20 جیت لیا

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کیربینز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ آندرے فلیچر ایک رن بنا کر محمد نواز کا شکار ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ چیڈوک والٹن 40رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائے گا۔3.0 سے کامیابی کی صورت میں پاکستان کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز، خواتین پرجوش، سیلفیاں بنوائیں

دوسری جانب تین ٹی ٹوئینٹی میچز کی سریز کے لیئے نیشنل اسٹدیم کے اطراف سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے آٹھ ہزار اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں اخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا میچ ختم ہونے کے بعد اطراف میں بند کی جانے والی تمام سڑکیں بھی ٹریفک کے لیئے کھول دی جائیں گی۔