شرجیل میمن نے ایک بار پھر نیب سے سوال پوچھ لیا


کراچی: سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کچھ برساتی مینڈک نظریاتی بننے کا ڈھونگ کررہے ہیں مگر پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی نظریاتی جماعت نہیں۔

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت  ہوئی۔ عدالت نے ملزم انعام اکبر کی فردجرم میں ترمیم کی درخواست منظور کرلی ملزم کے کے وکیل کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے۔

شرجیل میمن کا نیب سے شکوہ برقرار رکھتے ہوئے کہا  کہ نیب کی پنجاب میں پریکٹس الگ،سندھ میں الگ کیوں ہے؟ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ،مریم نواز کو عارضی خوشخبری مل گئی

شرجیل میمن نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ کے تقدس کو بحال کیا گیا اور  موجودہ حکومت کو شکست دی گئی۔انھوں نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی اداروں اورحکومت کاکریڈٹ ہے۔