دو دن گرمی کے بعد بادلوں نے آسمان کو گھیر لیا، بوندا باندی کی پیشگوئی

دو دن گرمی کے بعد بادلوں نے آسمان کو گھیر لیا، بوندا باندی کی پیشگوئی


لاہور ( 24نیوز )موسم نے انگڑائی لے لی،دو دن گرمی کے بعد بادلوں نے آسمان کو گھیر لیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی سے مرجھائے چہروں پر بہار آگئی ہے، محکمہ موسمیات نے بھی شہریوں کو خوشخبری سنادی ہے۔
لاہور میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بوندا باندی سے باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،سورج بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا ، گرمی بھاگ گئی ہے، بہار کا موسم ہو اور پھر بادلوں اور ٹھنڈی ہواﺅں کا راج شہریوں پر قیامت ڈھاتا ہے، ہر چہرہ خوشی سے کھل ا±ٹھتا ہے، لاہور کے خوشگوار موسم نے دل کا موسم بھی سہانا کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پورا ہفتہ موسم خوشگوار اور مطلع جزوی طور پر ابر ا?لود رہنے کا امکان ہے، البتہ جمعرات اور جمعہ کے روز شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں، بارش سے شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی۔