شاداب خان کو مہمان کھلاڑی سے بدکلامی مہنگی پڑ گئی

شاداب خان کو مہمان کھلاڑی سے بدکلامی مہنگی پڑ گئی


کراچی(24نیوز) مہمان کھلاڑی سے بدزبانی،آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرشادات خان پرمیچ فیس کا 20فیصدجرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان نے نا مناسب رویہ کو اپنایا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مہمان ویسٹ انڈیز کھلاڑی چیڈوک والٹن کو آؤٹ کرکے نا مناسب جملے اور اشارہ کرنا شاداب خان کے لئے شاداب نہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا بڑا کھڑاک،ایک ہی دن میں 3 وکٹیں اڑالیں

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے فیلڈ امپائرز کی شکایت کے بعد شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے، کھلاڑی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔