وزیراعظم نےکابینہ کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا

وزیراعظم نےکابینہ کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم نےکابینہ کی8ماہ کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہارکردیا، ارکان کوشاہ محمودقریشی اورجہانگیرترین کے تنازع پربیان بازی سے بھی روک دیا۔ کابینہ نےاگلے3ماہ حکومت کیلئے مشکل قراردیدیئے۔

 اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کی آٹھ ماہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،ذرائع کےمطابق وزیراعظم کابینہ کےچندوزراکو تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں مگرمتبادل ٹیم نہ ہونے سے پریشانی کا شکار ہیں،جس پرانہوں نے نئے مشیروں کی تقرری پرغورشروع کردیا ہے۔

وزیراعظم شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین کی بیان بازی سے ناخوش نظر آئے اور انہوں نے کابینہ ارکان کو تنازع میں مزید بیان بازی سے روک دیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں سینیئر رہنما ہیں، دونوں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے، یہ وقت آپس کےاختلافات کا نہیں، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مگرجہانگیر ترین کی مہارت دیکھ کر زراعت کے شعبے میں کام کرنے کا ٹاسک دیا تھا، وزیراعظم نے سفارتی محاذپرشاہ محمودقریشی کی کامیابیوں کوبھی سراہا۔  کپتان نے دونوں رہنماؤں کی تعریف تو  کی مگر ٹیم کے اہم کھلاڑی جہانگیر ترین نےلاہورسے اُڑان بھری اور لندن میں ڈیرے ڈال لیے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer