عمران خان کی اہم تجویز مخالف سیاسی رہنماؤں کو چبھ گئی

عمران خان کی اہم تجویز مخالف سیاسی رہنماؤں کو چبھ گئی


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم اسپیکرہاؤس کوسرکاری رہائش کے طورپراستعمال نہیں کرسکتے۔لازم ہے قومی اسمبلی اسکی منظوری دے تواسپیکرہاؤس کو وزیراعظم ہاوس کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔

انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ وسیع وعریض وزیراعظم ہاوس میں رہائش اختیارنہیں کریں گے۔اسپیکرکی رہائش گاہ کوبطوروزیراعظم ہاؤس استعمال کرنے کی بازگشت پرپیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما خورشید شاہ کاکہنا ہےکہ قوائد و ضوابط اسکی اجازت نہیں دیتے .سینیٹرمیر حاصل بزنجوکاکہنا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو سیاست کرنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

اسپیکرہاؤس کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دینے کیلئے لازم ہے کہ قومی اسمبلی اسکی منظوری دے اور اسپیکرحکم نامہ جاری کریں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔