'ٹک ٹاک' کی بندش کیلئے درخواست دائر



لاہور( 24نیوز )' ٹک ٹاک ' کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق' ٹک ٹاک ' ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نےلاہور ہائیکورٹ میںدائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاہےکہ' ٹک ٹاک 'موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے,عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ' ٹک ٹاک ' سے وقت اور پیسےکا ضیاع، فحاشی عام ہو رہی ہے،عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔