پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، نوجوان جاں بحق

پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، نوجوان جاں بحق


کراچی ( 24نیوز )گلشن حدید میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقع سامنے آیا،گلشن حدید میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا،تین روز قبل پولیس اہلکار علی رضا نے فائرنگ کرکے شہری شبیر آفریدی کو زخمی کردیا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کے پی کے روانہ کردی گئی۔

مقتول کے لواحقین کا کہناتھا کہپولیس  پیٹی بند بھائی کوفوری جیل بھیجوائے،اہلکار کیخلاف تاحال 302 کی دفعات شامل نہیں کی گئی،لواحقین کا کہناتھا کہ ہمارے بیٹے کا قصور کیا تھا، ہم اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔