پاکستان ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک

پاکستان ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا، ایران کے بعد صرف پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو۔

پاکستان میں جولائی میں مہنگائی کی شرح 10.30 فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان ایشیا میں دوسرا اور دنیا میں سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا۔ ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں اب تک ایشیا میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح جون میں ایران میں رکارڈ کی گئی جو 50.4 فیصد تھی، اس کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح 10.30 جولائی میں پاکستان میں رکارڈ کی گئی۔

جولائی میں مہنگائی کی شرح کے مطابق پاکستان مہنگائی میں اضافے کے لحاظ سے دنیا میں بھی سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا، 2018 میں مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں 56واں نمبر تھا، رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 3.18 فیصد، چین میں 2.7 فیصد، سری لنکا اور انڈونیشیا میں 3.3 فیصد اور بنگلا دیش میں 5.5 فیصد رہی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔