مس انگلینڈ کا تاج بھارتی حسینہ نے پہن لیا

مس انگلینڈ کا تاج بھارتی حسینہ نے پہن لیا


(24 نیوز) بھارتی نژاد 23 سالہ بھاشا مکھرجی 2019 کا ’مِس انگلینڈ‘ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔

بھاشا مکھرجی کا تعلق بھار ت سے ہے اور اس وقت انگلینڈ کے شہر ’ڈربی‘ میں رہائش پذیر ہیں۔ بھاشا مکھرجی نے کئی حسیناؤں کو مات دے کرمس انگلینڈ کا مقابلہ جیتا۔

بھاشا مکھرجی بوسٹن کے ایک اسپتال میں پروفیشنل ڈاکٹر ہیں، انہوں نے دو مختلف میڈیکل ڈگری حاصل کی ہیں، جن میں میڈیکل سائنس اور سرجری اینڈ میڈیسن شامل ہیں۔

بھاشا مکھرجی کا آئی کیو لیول 146 ہے، جس کی وجہ سے وہ باضابطہ طور پر ذہین کہلانے کے قابل ہوئیں، صرف یہی نہیں بلکہ انہیں پانچ زبانوں ہندی، بنگالی، انگریزی،جرمن اور فرانسیسی پر عبورحاصل ہے ۔