فیصل آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تین دہشتگرد ہلاک

فیصل آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تین دہشتگرد ہلاک


 فیصل آباد(24 نیوز): سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، ساندل بار کے علاقے میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر فیصل آباد کے ساندل بار بائی پاس کے قریب میں 5 موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کو روکا، جس پر دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کرنا شروع کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو  اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس ادارے کے دفتر پر حملے کی تیاری کرچکے تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے رائفل، ڈیٹونیٹر، بارودی مواد، اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔