تحریک انصاف آج چشتیاں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج چشتیاں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی


بہاولنگر (24 نیوز): پاکستان تحریک انصاف آج چشتیاں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج چشتیاں میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں ہیں، کپتان کیلئے اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا، پارٹی کارکن بھی انتہائی پرجوش ہیں، ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  جلسہ سے خطاب کریں گے۔