فیصل آباد میں خون سفید ہوگیا، بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا

فیصل آباد میں خون سفید ہوگیا، بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا


جڑانوالہ (24 نیوز):  فیصل آباد میں خون سفید ہوگیا، بیٹے نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے باپ اور بھائی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر دونوں جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔