دھرنوں کے باعث ملکی سیاسی نظام کو نقصان پہنچا: قمرزمان کائرہ

دھرنوں کے باعث ملکی سیاسی نظام کو نقصان پہنچا: قمرزمان کائرہ


 لاہور(24نیوز): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے نواز شریف محمود اچکزائی کے نظریاتی ساتھی ہو گئے ہیں، سب جانتے محمود اچکزائی قوم پرست نظریہ رکھتے ہیں، نواز شریف خود کو بچانے کے لیے کھیل کھیل رہے۔

ماڈ ل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف اب ججز کو گالیاں دینے ہر آگئے ہیں نواز شریف کی کرپشن کو چھپانے کے لیے پاکستان میں ایک طے شدہ مسئلے کا جان بوجھ کر چھیڑا گیا معاملہ یہاں تک آگیا ہےکہ لوگوں سے کلمے پڑھانے کی نوبت آگئی ہے، نواز شریف محمود اچکزائی کے قوم پرست نظریے کے حامی ہوگئے ہیں پیپلزپارٹی بروقت الیکشن چاہتی ہے گیارہ کو اجلاس میں ترمیم منظور کرلیں گے۔ختم نبوت کا معاملہ حکومت نے آصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے چھیڑا، اب تو سعودی عرب میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے نواز شریف سے تفتتیس کی بات ہو رہی ہے۔

 قمر الزمان کائرہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی بی کے قتل کی سازش سمیع الحق کے مدرسے میں ہوئی، عمران خان سمیع الحق کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا چاہیتے ہم لبرل جماعت ہیں ہم دہشت گردوں اور ان کے حمایتیوں کے خون کے پیاسے ہیں۔پیپلزپارٹئ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان نے کہا کہ دھرنوں کے باعث ملکی سیاسی نظام کو نقصان پہنچا، بلاؤل بھٹو پانچ دسمبر کو ملک کو درپیش مسائل پر بھی بات کریں گے۔