وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کیا


لاہور(24نیوز):وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کردیا۔ بیجنگ انڈر پاس پاکستان کا سب سے بڑا انڈر پاس ہے۔پاس کی اونچائی 5.1میٹر ہے جس میں سے ہر قسم کی ٹریفک گزرسکتی ہے۔انڈرپاس سے روزانہ اڑھائی لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےپاکستان کے سب سے بڑے بیجنگ انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔ ایک اعشاریہ تین کلومیٹر طویل انڈرپاس کو 125 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا جبکہ انڈر پاس کی اونچائی 5.1میٹر ہے جس میں سے ہر قسم کی ٹریفک گزرسکتی ہے۔انڈرپاس سے روزانہ اڑھائی لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک کینال روڈ سگنل فری ہو گیا ہے۔ بیجنگ انڈرپاس کے منصوبے پر لاگت ساڑھے تین ارب روپے آئی ہے۔میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آنے کے علاوہ شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت ہوگی۔ جدید اور معیاری انفراسٹرکچر معاشی ترقی کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر بہتر بنایا ہے۔

میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں سڑکوں، انڈرپاسز، فلائی اوورز کا جال بچھا دیا ہے۔ انڈرپاس کےافتتاح پرایم این اے روحیل اصغر،ارکان اسمبلی وحیدگل،ملک وحید،مئیرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید، ڈپٹی مئیرحاجی اللہ رکھاسمیت دیگرموجودتھے۔ بیجنگ انڈرپاس کی تعمیرسے زمان پارک، دھرمپورہ، ریلوے کالونی، مغلپورہ، مسکین پورہ، گلشن پارک، عامرٹاؤن، کینال بینک ہاؤسنگ، سلامت پورہ، ہربنس پورہ، سمیع ٹاون، فتح گڑھ، لال پل سمیت دیگرآبادیوں کےرہائشی مستفیدہوں گے۔