اسد عمر استعفیٰ نہیں دے رہے۔۔۔

اسد عمر استعفیٰ نہیں دے رہے۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز) ترجمان وزارت خزانہ نے وزیرخزانہ اسد عمر کا عبدالرزاق داؤد یا کسی اور سے جھگڑے   کی تردید کردی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے اسد عمر کے استعفیٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے، بحث ہوتی رہتی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے نہ تو استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ استعفیٰ کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے اڑا رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کا معاملے پر  جہانگیر ترین نے اسد عمر کے ساتھ چپقلش کی تردید کر دی ہے۔ اسد عمر اور میرے درمیان اختلاف کی خبر من گھڑت ہے، انھوں نے کہا کہ میرے اور اسد عمر کے درمیان کسی معاملہ پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔