ورلڈ بینک ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو امداد دے گا

ورلڈ بینک ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو امداد دے گا


کاٹوویسا ( 24 نیوز ) عالمی بینک 200 ارب ڈالر امداد دینےپر تیار، مالی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو فراہم کی جائے گی۔ امداد کو  2021 سے2025  تک کے پانچ سالہ منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ورلڈ بینک دو سو ارب ڈالر امداد فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ یہ مالی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو فراہم کی جائے گی۔ اس امداد کو سن دو ہزار اکیس سے سن دو ہزار پچیس تک کے پانچ سالہ منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ یہ اعلان پولینڈ کے جنوبی شہر کاٹوویسا میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے آغاز کے فوراﹰ بعد کیا گیا ہے۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس سالانہ اجلاس میں تقریبا دو سو ممالک کے وفود شریک ہیں۔