کل لگے گی بڑی عدالت ، نواز شریف پہلی مرتبہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے پیش ہوں گے

کل لگے گی بڑی عدالت ، نواز شریف پہلی مرتبہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے پیش ہوں گے


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف پاکپتن دربار اراضی کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، قائد مسلم لیگ ن پہلی مرتبہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

پاکپتن میں دربار کی اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کے وکیل کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ نواز شریف خود آکر وضاحت کریں انہوں نے اراضی واپسی کا نوٹیفیکیشن کیوں واپس لیا؟

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پرالزام ہے کہ انہوں نے 1985ء میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب پاکپتن دربارکے اطراف سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کا نوٹی فکیشن ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔