کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان، آئے گی کس کی شامت؟ وزرا پریشان

کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان، آئے گی کس کی شامت؟ وزرا پریشان


اسلام آباد(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نےسینئر اینکرزسے انٹرویو میں وزرا کی تبدیلی کا عندیہ دیدیا۔ آئندہ چند روز میں کابینہ میں تبدیلیوں کاامکان، وزیرصحت عامر کیانی،وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کےسروں پر تلوارلٹکنے لگی۔

سینچری کرنے میں جن کھلاڑیوں نے گیندیں ضائع کیں دوسری اننگزمیں ان کابیٹنگ آرڈرتبدیل ہوسکتاہے۔ضرورت پڑی توٹیم میں تبدیلیاں بھی ہوسکتی ہیں۔کپتان نےجو کہاتھاوہ اب کرنے جارہے ہیں۔سینئراینکرزسے انٹرویومیں کہہ دیاکہ آنے والے دنوں میں کابینہ میں تبدیلیاں ہوں گی۔

کپتان کے قریبی حلقوں کادعویٰ ہے کہ وزیر اعظم کچھ وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وزیر اعظم ملک میں معیشت، تعلیم اور صحت کے شعبہ پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان وزارتوں میں تبدیلی آسکتی ہے، فہمیدہ مرزا، زبیدہ جلال،عامر کیانی، اعظم سواتی،شہریارآفریدی،عمر ایوب اور میاں محمد سومروکےناموں کے گرد دائرہ کھینچ دیاگیاہے۔ اب انہیں کابینہ سے نکالا جائے گا یاصرف وارننگ، کپتان کافیصلہ کچھ روزمیں سامنے آجائے گا۔ 

وزیراعظم کےکچھ معاون خصوصی اور مشیروں کی بھی تبدیلی کا امکان ہے جبکہ کچھ وزرائے مملکت کو مکمل وفاقی وزیر بھی بنایا جاسکتا ہے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔