سینٹ الیکشن:سیاسی جماعتوں نے امیدواروں سے درخواستیں لینا شروع کردیں

سینٹ الیکشن:سیاسی جماعتوں نے امیدواروں سے درخواستیں لینا شروع کردیں


اسلام آباد (24نیوز)  سینٹ الیکشن قریب آ گئے، سیاسی جماعتوں نے امیدواروں سے درخواستیں لینا شروع کر دیں، مسلم لیگ ن کو 50 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروادیں، چودھری نثار کے بہنوئی بھی میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے دو فروری کو سینٹ الیکشن کے شیڈول کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا، پنجاب اور سندھ سے بارہ بارہ جبکہ بلوچستان اور خیبر پختون نخوا سے گیارہ گیارہ سینٹرز کا انتخاب ہو گا، مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پارٹی کو اب تک 50 امیدوراوں نے درخواستیں جمع کروادی ہیں، ان میں سرانجام خان، پیر صابر شاہ، علی افضل جدون ، رحمت سلام خٹک، بیگم نزہت صادق، ظفراللہ ڈھانڈلہ اور چوہدری جعفر اقبال نے بھی ٹکٹ کیلئے اپلائی کر دیا۔

سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد جونیجو ، میاں منان، چوہدری نثار کے بہنوئی ملک آصف نے بھی درخواست جمع کروادی۔

کاغزات نامزدگی آٹھ فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے , سیاسی جماعتوں کے پیلٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے امیدوراوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے کاغزات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ بھی منسلک کریں۔