سوات: خود کش حملہ میں زخمی مزید سات پاک فوج کے جوان دم توڑ گئے


سوات (24 نیوز)ترجمان پاک فوج نے کہا ہےکہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ میں پاک فوج کے یونٹ اسپورٹس ایریا میں خود کش حملہ کیاگیا ہے۔ حملہ میں پاک فوج کے مزید 7 جوان دم توڑ گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں کی کل تعداد 11ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد  میں ہونے والے دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کوگھیرے مٰیں لے لیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جو پاک فوج کے یونٹ اسپورٹس ایریا میں  کیاگیا۔ دھماکہ میں ہو نے والی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ناٖفذ کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق حملہ میں 13 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ شہدا میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ 

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعہ کی مذمت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھر پور انداز میں مذمتی بیان جاری کیا۔ قائد حزب اختلاف نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے پیچھے چھپے دشمن کو پہچانتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعہ کو افسوسناک قرار دے دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:عاصمہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کا سہولت کار شاہزیب گرفتار