سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر، وزارت خزانہ نے بڑی پابندی لگادی

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر، وزارت خزانہ نے بڑی پابندی لگادی
24News Hd- Ministry of Finance, Govt


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی وزارت خزانہ نے دفاتر میں سرکاری کھانے پر پابندی عائد کردی۔

 وفاقی وزرات خزانہ کے احکامات کے مطابق دفتری اوقات کے بعد اوور ٹائم لگانے والے ملازمین کو سرکاری کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے کھانے کے اخراجات کی سرکاری طور پر ادائیگی پر پابندی عائد کردی۔ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔

علاوہ ازیں وفاق  کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں فنڈز سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت اب تحائف اور انٹرٹینمنٹ کی مد میں بجٹ مختص نہیں کرے گی۔

صغراں افضل(ایڈیٹر)