ایران نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیا میزائل لانچ کردیا

ایران نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیا میزائل لانچ کردیا
City42 - Iran missile


تہران(24 نیوز) ایران نے انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل لانچ کیا ہے۔

ایران میں انقلاب کے 40 برس مکمل ہونے پر 10روزہ جشن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر 1300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا کروز میزائل لانچ کیا گیا۔ جو کم اونچائی پر بھی پرواز کرسکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع فوجی بیس پر مسلح جنگجوﺅں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کا ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

صغراں افضل(ایڈیٹر)