ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کون کرےگا؟  سرفراز احمد نے بتا دیا

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کون کرےگا؟  سرفراز احمد نے بتا دیا


کراچی (24 نیوز) قومی کپتان سرفراز احمدکاکہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے شعیب اختر کومعاف کردیا، پاکستانی کپتان کو سب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ورلڈکپ میں پانچ فاسٹ باؤلرزاسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کون کرےگا؟؟  سرفراز احمد نے بتا دیا۔کہا پی سی بی سے مثبت فیصلے کی امید ہے،  جنوبی افریقہ والے معاملے کے بعد سرفراز احمد پر اعتماد طریقے سے میڈیا کے سامنے آئے۔ قومی کپتان نے کہا شعیب اختر کو معاف کردیا ہے، ان سے بھی کہتا ہوں باتیں بھلا کر پاکستان ٹیم اور مجھے سپورٹ کریں،  کپتان نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ جنید خان ورلڈ کپ کے بولرز کی فہرست میں ہیں آئندہ سریز میں جنید خان کے ساتھ دوسرے بولرز کو بھی آزمایاجائے گا۔