پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کے کھانے میں کیڑا نکل آیا

پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کے کھانے میں کیڑا نکل آیا


لاہور(24نیوز) باکمال لوگوں کیلئے لاجواب سروس کہلانے والی قومی ایئرلائنز کا ایک اورکارنامہ سامنے آگیا۔

لاہورسے لندن جانے والی پی آئی اے مسافرکےکھانے میں کیڑا نکل آیا۔ پروازپی کے 757 کی سیٹ نمبر47 ڈی کے مسافرکودئیے گئے کھانے میں کیڑا نکلنے پر مسافر نے احتجاج کیا۔پروازکے دیگر مسافروں نے بھی کھانالینے سے انکار کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جزوی طور پر نائٹ لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق اندرونی و بیرونی ملک سے آنے والی پروازیں رات 9 بجے سے پہلے لینڈ کرسکیں گی۔ 2014 میں پشاور ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر نئے پودے لگائے جائیں گے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔