مریم نواز کی فیملی سمیت نواز شریف سے ملاقات

مریم نواز کی فیملی سمیت نواز شریف سے ملاقات


لاہور(24نیوز) مریم نوازسروسز ہسپتال میں زیرِعلاج اپنے والد اورسابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد وی وی آئی پی روم سےواپس روانہ ہوگئیں۔ ان کے ساتھ کیپٹن صفدر اورراحیل منیر بھی موجود تھے۔

سروسزاسپتال میں والدکی عیادت کےبعدمریم نوازواپس روانہ ہوگئیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سروسز ہسپتال لاہورمیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مریم نواز نے والد کی صحت کے بارے میں پوچھا۔ مریم والد کی پسند کاکھانا بھی ساتھ لائیں تھیں۔ملاقات دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور بیٹے جنید بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔

آج میاں نوازشریف کےبلڈ،ریڈیالوجی،الٹراساؤنڈ اورسٹی اسکین ٹیسٹ کیے گئے۔ سابق وزیراعظم کو ٹیسٹ کے بعد او پی ڈی سے کمرے میں شفٹ کردیا گیا۔امراض قلب کے ڈاکٹربھی میاں نوازشریف کا معائنہ کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔