تاریخی ایشز ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ آج سے سڈنی میں شروع ہو گا

تاریخی ایشز ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ آج سے سڈنی میں شروع ہو گا


سڈنی (24نیوز) تاریخی ایشز ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ آج سے سڈنی میں شروع ہو گا ،میلبورن میں عمدہ کارکردگی کے بعد انگلش کپتان جوئے روٹ فتح کے ساتھ سیریز کا اختتام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشز کے آخری معرکے کے لئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سڈنی کے تاریخی میدان پر آمنےسامنے ہوں گی ،دونوں ٹیمیں آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔

برسبین ،ایڈیلیڈ اور پرتھ میں کامیابی حاصل کرکے کینگروز پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکے ہیں ،میلبورن ٹیسٹ ڈراہونے اور بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد انگلش ٹیم کوآخری میچ میں کامیابی کے لئے فیورٹ قراردیا جارہا ہے

سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے انگلش کپتان جوئے روٹ  نے کہا کہ میلبورن ٹیسٹ میں ہمارے بلےباز فارم میں واپس آگئے ہیں ،کوشش کریں گے کہ سڈنی میں کامیابی حاصل کرکے فتح کے ساتھ ایشز کا اختتام کریں۔

کینگروز قائد اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میلبورن ٹیسٹ ڈرا ہونے کے باوجود سڈنی میں کامیابی کے لئے حکمت عملی تیار کرلی اور سیریز کااختتام کامیابی کے ساتھ کریں گے۔