نواز شریف اسلام آباد پنجاب ہاوس میں آج پریس کانفرنس کریں گے

نواز شریف اسلام آباد پنجاب ہاوس میں آج پریس کانفرنس کریں گے


اسلام آباد (24نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اپنے دورہ سعودی عرب سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر وفاقی وزیروں کے ہمرا ہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اپنے دورہ سعودی عرب سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر وفاقی وزیروں کے ہمرا ہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

اسلام آباد پنجاب ہاؤس میں سابق وزیر اعظم کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو میں ملکی سیاسی صورت حال اور دورہ سعودی عرب پر اظہار خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان کا دورہ سعودی عرب کوئی عجوبہ نہیں تھا اور اس متعلق کی جانے والی قیاس آرائیاں کرنے والوں کا رویہ غیر ذمے دارانہ ہے۔