محکمہ تعلیم کی بے حسی,علی نگر کا سرکاری اسکول لاوارث


وزیرآباد(24نیوز)منتخب نمائندوں اور محکمہ تعلیم کی بے حسی ، سرکاری اسکول کے بچے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر مستقبل سنوارنے لگے،مستقبل کے معماروں کی طرف کسی نے توجہ نہ دی۔

      تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے نواحی علاقہ علی نگر میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی حالت زار آج بھی حکام بالا کا منہ چڑا رہی ہے۔ ننھے پھول جیسے بچے سخت سردی اور دھند کی شدت کے باوجود کلاس رومز نہ ہونے کی وجہ سے صحن میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

اساتذہ نے بتایا کہ اسکول میں موجود صرف 2 کمرے ہیں جبکہ 1 کمرے کو محکمہ بلڈنگ نے ناقابل استعمال قرار دے رکھا ہے۔ قابل استعمال ایک کلاس روم ہے جبکہ اسکول میں بچوں کی تعداد 300طلباء اور طالبات پر مشتمل ہے۔

اساتذہ نے مزید واضح کیا کہ تعلیم کے میدانوں میں آگے بڑھنے کا مقابلہ اقوام عالم میں جاری ہے مگر بدقسمتی سے ہم آج بھی 70سال پیچھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔