درخت کٹائی کیس ، چیف سیکرٹری خیبر پی کے،سیکرٹری ماحولیات سیکرٹری مائننگ کل طلب


اسلام آباد(24نیوز)درختوں کی کٹائی سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کے پی کے، سیکرٹری ماحولیات سیکرٹر ی مائننگ کو کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب ملی بھگت ہے عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوتا لیکن اب ہمارے حکم پر سب کوعمل کرنا ہوگا چاہے انتظامیہ ہو یا کوئی اور ہوحکم پر عمل ہو گا۔عدالت کے متحرک ہونے کے بعد سب متحرک ہوتے ہیں کب تک ہم وعدے کرینگے،کب تک لوگ ہمیں ہمارے وعدے یاد کروائینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں سپریم کورٹ کا مقصد صحت اور تعلیم ہے خیبرپختونخواہ میں لیزکی بہت شکایات ہیں کٹاس راج کیس میں بھی خوبصورت پہاڑوں کوتباہ کردیاگیا ہے بے ضابطگیاں دیکھیں تو بوجھ سیکرٹری صاحبان پر ہو گا۔ جسٹس اعجاز الحسن نے عدالت سے استدعا کی کہ ماحولیات کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔