راولپنڈی : نمونیا بخارسے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی

راولپنڈی : نمونیا بخارسے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی


اسلام آباد(24نیوز) راولپنڈی میں سردی کے باعث تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں نمونیا میں مبتلا بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تینوں الائیڈہسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مناسب بندوبست کے دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر ضرورت پڑنے پرہسپتالوں کی انتظامیہ کے پاس مریضوں کو سوائے واپس بھیجنے کے کوئی اور چارہ نہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ بینظیر ہسپتال میں نمونیا میں مبتلا روازنہ سینکڑوں مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے لایا جاتا ہے،مریض رش کے باعث سرد موسم میں زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں،ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے تمام تر صورتحال سے حکام کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔
ترجمان بے نظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹرمسعود صفدر کا کہناہے کہ نمونیا کے مریضوں کی زیادہ تعداد کی بنا پر کرائسسز مینجمنٹ ہال بھی فعال کردیا ہے،دو ماہ کے لیے کرائسسز مینجمنٹ ہال میں نمونیہ کی وباءکے مریضوں کے لیے پندرہ مذید بستر لگا دیے ہیں،،کل سے ہال میں مریضوں کو شفٹ کرنا شروع کردیں گے۔