کراچی،بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی بڑی کارروائی


کراچی(24نیوز) علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزاورپولیس نےدہشت گردوں کےٹھکانےپرکامیا​ب کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک، بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزاورسی ٹی ڈی کی کالعدم تحریک طالبان کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پربڑی کارروائیکی گئی۔ فائرنگ کےتبادلےمیں 3 دہشت گردمارےگئے جبکہ2 رینجرزاور ایک سی ٹی ڈی اہل کارزخمی ہوا۔

 سی ٹی ڈی انچارج مظہرمشوانی نے واضح کیا کہ ہلاک دہشت گرداردوبازارمیں ہلاک ہونےوالےدہشت گردوں کےساتھی تھے۔ دہشت گردوں سےملنےوالےباردو​ی موادمیں 2ایس اہم جیز،2آئی ای ڈی،بلاک بم اورخودکش جیکٹس شامل ہیں۔

تحقیقاتی حکام کےمطابق ہلاک دہشت گردشہرمیں تخیرب کاری کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔جسے کارروائی کےذریعےناکام بنادیاگیاہے۔