کراچی نیب نے کرپٹ افسروں سے 20 کروڑ سے زائد رقم پلی بارگین سے برآمد کر لی


کراچی (24نیوز) کراچی میں کرپشن اور کرپٹ افراد کے خلاف نیب 2017 میں بھی متحرک رہی، سال 2017 میں 172 افراد کو گرفتار اور کرپٹ افسران سے 20 کروڑ سے زائد کی رقم پلی بارگنگ سے برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سال 2017 میں بد عنوانیوں کے خلاف نیب کراچی کی کارروائیاں جاری رہیں،، نیب کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کرپشن میں ملوث مختلف افراد کے خلاف 47 ریفرنس دائر کئے گئے،کرپشن میں ملوث 172 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پلی بارگین کے ذریعے 20کروڑ 91 لاکھ سے زائد کی رقم برآمد کی گئی۔
نیب رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں 2 سو اٹھاون انکوائریز کی گئیں جس میں 77 کو مکمل کیا گیا، 161 انوسٹگیشنز بھی کی گئیں جس میں سے 41 نمٹادی گئیں، 33 انکوائریز بند، 53 انکوائریز انوسٹگیشن میں منتقل اور 3 کے خلاف دیگر کارروائیاں کی گئیں، نیب کراچی کی جانب سے 161 انوسٹگیشنز میں سے 35 ریفرفنس کیلئے منتقل کی گئیں، 9 بند جبکہ ایک پر پلی بارگین بھی ہوئی۔
سال 2017 میں 5 ہزار انچاس شکایتیں نیب کراچی کو موصول ہوئیں جس میں سے 4 ہزار 9 سو اناسی نمٹادی گئیں، نیب کراچی میں 361 مصدقہ شکایتوں میں سے 163 کو نمٹایا گیا، نیب رپورٹ کے مطابق کراچی کی چار اور حیدرآباد کی ایک احتساب عدالت میں 271 ریفرنسز زیر سماعت ہیں، سال 2017 میں کرپشن سے متعلق 24 ریفرنس کے فیصلوں میں سزا جبکہ 7 میں بریت کے فیصلے ہوئے اور سال 2017 میں احتساب عدالتوں سے سزاوں کی شراح 77 فیصد رہی۔