پاکستان اور امریکا میں کشیدگی،اعزاز چودھری چھٹیاں منانے پاکستان آگئے

پاکستان اور امریکا میں کشیدگی،اعزاز چودھری چھٹیاں منانے پاکستان آگئے


لاہور (24نیوز)  پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں لیکن امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری اس صورت حال کے باوجود چھٹیاں منانے لاہور آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے، صورت حال کی کشیدگی کے باوجود پاکستانی سفیر نے امریکا چھوڑ دیا اعزاز چودھری اہل خانہ کے ساتھ دو ہفتے کی چھٹیوں پر پاکستان آگئے۔

اعزاز چودھری کا موقف ہے کہ ان کی چھٹیاں طے شدہ تھیں، امریکی صدر نے ٹویٹ ان کی پاکستان آمد کے بعد کیا تاہم انہوں نے حکومتی ہدایت پر اسلام آباد میں ہونے والے قومی سلامتی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی ہے۔

سینئر تجزیہ کار نسیم زہرہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے دفتر خارجہ صورت حال کو سنجیدہ نہیں لےرہا، اعزاز چودھری کو اس وقت امریکا میں ہی ہونا چاہئے تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام معاملات کو سنجیدہ نہیں لے رہے، یہ وقت امریکی حکام سے رابطوں اور کشیدگی میں کمی لانے کا تھا لیکن پاکستانی سفیر نے ملک کے بجائے اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دی۔

ویڈیو دیکھیں :